6 مئی، 2016، 7:52 PM

ہندوستانی فوج کا کرنل کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں گرفتار

ہندوستانی فوج کا کرنل کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں گرفتار

ہندوستانی فوج کے ایک کرنل کو کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  فوج کے ایک کرنل کو کروڑوں روپے کا سونا لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حراست میں لئے گئے کرنل جسجیت سنگھ کا تعلق ہندوستانی آرمی کے آسام رائفلز سے ہے جن کے حکم پر ان کے دستے کے جوانوں نے تقریباً 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سونا ایزوال لنگ لیئی ہائی وے پر لوٹ لیا تھا اوروہاں سے فرار ہوگئے۔یہ سونا میانمار سے سمگلنگ کرکے لایا گیا تھا اور کرنل جسجیت سنگھ کو اس کے متعلق خفیہ معلومات تھیں۔
آسام رائفلز پر میزورم سے ملحق ہندوستان اور میانمار کی سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ڈکیتی کایہ واقعہ گذشتہ سال 14 دسمبر کی رات کو ہوا تھا۔ایزوال میں تعینات ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاملہ ڈکیتی، مجرمانہ سازش، دھمکی اور بے ایمانی کا ہے۔

News ID 1863818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha